Wednesday, December 14, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشاء جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے نئی ملازمت مل سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بھائیوں کیساتھ اختلافات ہو سکتے ہیںرہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیے اپنے اخراجات بھی گھٹا دیجئے یہ خیال ذہن سے نکال دیں کہ غیر معمولی اخراجات اگر دکھاوے کے طور پر کئے جائیں تو عزت و شہرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ پہناتے جائیں بلکہ ان فضول قسم کی سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں تاکہ آپ بہتر اور با اصول زندگی گزار سکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کسی جائیداد وغیرہ کی وجہ سے ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ کا روبار میں دلچسپی نہ لیں کسی بڑے تعمیراتی منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش کیجئے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کیلئے سازگار نہیں ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری طورپر صلح کن طریقے سے حل کیجئے اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں تاکہ کوئی نیا گُل نہ کھلا سکیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مقدمہ بازی سے حتیٰ الامکان پرہیز کیجئے کوشش یہی کریں کہ کسی بھی طرح مخالفین سے صلح ہو جائے آج کے دن نہ ہی کسی کو قرض دیں اور نہ ہی لیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج کے دن وقت آپ کا ساتھ نہیں دے سکے گا مگر آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہوا کرتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

یہ تو درست ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پاتا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں اور حالات کا مقابلہ کرتے جائیں اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/a5szBui
via IFTTT

No comments:

Post a Comment