Saturday, December 24, 2022

بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا ایکسپریس اردو

  کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔

اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی، پھولوں کی چار چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔

یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی۔ ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مزار قائد پر داخلہ مفت ہوگا۔

The post بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kNmJTW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment