Wednesday, August 1, 2018

مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 21 شہری شہید، 310 زخمی ایکسپریس اردو

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہاتھوں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 21 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 310 افراد زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ماہ جولائی میں بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا۔ صرف ماہ جولائی میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں ایک خاتون اور 4 کم عمر نوجوانوں سمیت 21 افراد نے جام شہادت نوش کی۔

ماہ جولائی میں نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں، ہوائی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر 310 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

گزشتہ ماہ بھارتی سیکیورٹی نے ضلع شوپیاں، کلگام اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام محاصروں اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 169 کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کو دو خاتون رہنماؤں سمیت سری نگر جیل سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہار جیل منتقل کیا گیا اور بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے سری نگر میں آسیہ اندرابی کے گھر چھاپا مارا اور بچوں کو ہراساں کیا۔

بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کاروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور 46 گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی۔ کشمیری صحافیوں کو دھونس و دھمکی کا سامنا رہا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 21 شہری شہید، 310 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Av1HB3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment