لاہور: ہائی کورٹ نے 24 گھنٹے میں داتا دربار میں مکمل صفائی اور اطراف میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے داتا دربار کے ارد گرد قائم تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے داتا دربار کے ارد گرد تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی سرزنش کی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ درباروں اور مزارات کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، آپ لوگوں نے حد کردی ہے جو کام انتظامیہ کا ہے وہ عدالتیں کررہی ہیں۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے 24 گھنٹے میں داتا دربار کی عمارت میں مکمل صفائی اور اطراف میں قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ داتا دربار آنے والے زائرین کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، تجاوزات ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوئی ٹھیلے لگاتا ہے تو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں، 24 گھنٹے بعد داتا دربار خود جاؤں گا۔
The post داتا دربار کے گرد و نواح سے 24 گھنٹے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AwZ3uI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment