اسلام آباد: وفاق میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کو مزید 2 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی ایم این اے شبیر قریشی نے تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی اسمبلی کے حلوہ این اے 181 سے تحریک انصاف کے غلام مصطفیٰ کھر کو آزاد امیدوار شبیر قریشی نے شکست دی تھی تاہم جیت کے بعد بھی انہوں نے یہ نشست پی ٹی آئی کے نام کر دی ہے۔
گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردارعلی محمد مہر نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی میں ان کا بطور آزاد امیدوار نمبر آٹھواں ہوگا اس سے قبل 13 میں سے 6 آزاد امیدوار پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ جن میں ثنااللہ مستی خیل، غفار وٹو، صالح محمد، سید فخرامام، امجد کھوسہ اور عاصم نذیر شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں آزاد ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ مزید دو آزاد ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت جاری ہے۔
The post مزید 2 آزاد ارکان قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kpx5AF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment