Friday, August 3, 2018

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس؛ عمران خان 7 اگست کو نیب میں طلب ایکسپریس اردو

پشاور: نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے نیب کے سامنے پیش ہونے کے لئے وقت مانگ لیا

اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

The post سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس؛ عمران خان 7 اگست کو نیب میں طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O81llF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment