اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق بیان پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت کے بیان پر اسلام آبادہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے
جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریر کا نوٹس لیا تھا اور پاک فوج نے بھی جسٹس شوکت عزیزکے الزامات کو ریاستی اداروں کے لیے انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے تحقیقات اور کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر شوکت صدیقی نے چیف جسٹس کواپنے خط میں کہا تھا کہ جو حقائق بیان کیے اس پرکمیشن بنایا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ جسٹس شوکت صدیقی کے سنگین الزامات پر کارروائی کرے، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف وجبرکی فضا کی ذمہ دارعدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہوچکی ہے۔
The post عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق بیان پر جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KgIzGs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment