لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی رسہ کشی زور و شور سے جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین وزارتِ اعلیٰ کے لئے رسہ کشی جاری ہے اور دونوں اپنے اپنے من پسند افراد کو بطور وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔
جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر علیم خان یا سبطین خان کو دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم علیم خان پر نیب کی جانب سے تحقیقات کے باعث ان کا متبادل سبطین خان کو رکھا گیا ہے اور جہانگیر ترین اس کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی اپنے گروپ میں سے ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں جو عبوری مدت کے بعد یہ منصب شاہ محمود قریشی کے لئے چھوڑ دے۔
The post پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی گروپ میں رسہ کشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O2d7hq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment