Thursday, August 2, 2018

کراچی میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ایکسپریس اردو

 کراچی: گزری کے سرکاری اسکول سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے سیکڑوں بیلٹ پیرز برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزری کے علاقے میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔

این اے 247 پر پی ٹی آئی کے عارف علوی جبکہ پی ایس 111 پر عمران اسماعیل کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی پی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، کیا یہی آزاد اور شفاف انتخابات ہیں۔

پی پی پی رہنما سعید غنی بھی گزری کے اسکول پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر مہر نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی قیوم آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جنہیں آگ لگائی گئی تھی۔

The post کراچی میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vsUHPh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment