اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے انتخابی مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن سےغیرمشروط معافی مانگ لی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضاکی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے انتخابی مہم کےدوران پرویزخٹک کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت کی۔ پرویزخٹک کی جانب سے ان کے وکیل بشیرمہمند پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بشیرمہمند نے موقف اختیارکیا کہ پرویز خٹک نے جو کہا وہ غیراختیاری تھا، اپنے موکل کی جانب سے ادا کئے گئے الفاظ پرشرمندہ ہوں اورغیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ اگر پرویز خٹک نے نازیبا گفتگو پر افسوس کا اظہار کیا تو اس کا ویڈیو ثبوت پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعت کے ووٹرز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، الیکشن کمیشن نےپرویزخٹک کے ناشائستہ کلمات کا نوٹس لیا تھا۔
The post غیراخلاقی زبان کا استعمال؛ پرویزخٹک نے غیرمشروط معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LFxAvY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment