Thursday, August 30, 2018

تحریک انصاف کے کراچی سے ایک اور ایم این اے پارٹی سے ناراض ایکسپریس اردو

 کراچی: پی ٹی آئی رہنما عامرلیاقت کے بعد پارٹی کے ایک اور ایم این اے نے احساس محرومی کا اظہارکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے ارکانِ اسمبلی کی جانب سے ناراضگی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اب عامر لیاقت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے این اے 252 کے ایم این اے آفتاب جہانگیرنے احساس محرومی کا اظہارکردیا۔

آفتاب جہانگیر نے کہا کہ افسوس ہے چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظراندازکیا جارہا ہے اورہم سے کچھ نہیں پوچھا جارہا۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے بڑے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان معاملات کودیکھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرلیاقت حسین کے تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آگئے

دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے اپنے آڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کیا تھا، نظر انداز کیے جانے پر مختلف اراکین اسمبلی کو اس حوالے سے شکایات ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں میں ہمیں شامل رکھا جائے، میں کسی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں ہوں جب کہ مجھے چیئرمین سمیت تمام عہدیداروں پر مکمل اعتماد ہے۔

آفتاب جہانگیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مجھے عزت دی ہے، مجھے ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، میرا گلہ صرف اتنا ہے کہ شہر قائد سے متعلق فیصلہ سازی میں ہمیں شامل رکھا جائے۔

واضح رہے کہ دوروزقبل رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے اپنی جماعت پرکراچی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی رہنماؤأں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

The post تحریک انصاف کے کراچی سے ایک اور ایم این اے پارٹی سے ناراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wy170f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment