Thursday, August 2, 2018

چینی ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو حراست میں لینے کی خبرسراسر غلط ہے، دفترخارجہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ خبر کہ چند پاکستانیوں کو چینی ائرپورٹ پر ویزے جی معیاد پورا ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا سراسر غلط ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر عالمی برادری نے خیر مقدم کیا ہے اور بالخصوص بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو مبارکباد کا ٹیلی فون خوش آئند ہے، عام انتخابات کا انعقاد جمہوریت کے تسلسل اور اقتدار کی پر امن منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے، اس سے قبل دو حکومتوں نے اپنی مددت پوری کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین ائرلائن کی پرواز 29 جولائی کو اڑان نہ بھر سکی جس کے باعث 260مسافر پھنس گئے، ان 260 میں سے بھی اب صرف 46 افراد چین میں موجود ہیں جنہیں شاہین ائر کی جانب سے رہائش اور دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، بقیہ تمام مسافروں کو دوسری فلائٹس کے ذریعے پاکستان واپس پہنچایا جا چکا ہے اور شاہین ائر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بقیہ تمام مسافروں کو کل تک متبادل فلائٹ کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

ڈاکٹرفیصل نے بتایا کہ چین میں ویزے کی میعاد پوری ہونے کے بعد پاکستانی باشندوں کی حراست کی خبر سراسر غلط ہے، ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 46 میں سے 15مسافروں کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے تاہم ہمارے قونصلر نے چینی دفترخارجہ سے ملاقات کی ہے تاکہ ان کے چین سے نکلنے میں کوئی مسائل نہ ہوں،  حراست سے متعلق جھوٹی خبر دو مسافروں نے پھیلائی جن کو کسٹم حکام نے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باعث پوچھ گچھ کی تھی۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کےقیام کے لیے ورکنگ گروپ کااجلاس 22جولائی کوکابل میں ہوا، ورکنگ گروپ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمےکے لیے مل کرکام کرنےکااعادہ کیا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاک افغان قیادت سے رابطوں میں ہیں، پاکستان کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔

The post چینی ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو حراست میں لینے کی خبرسراسر غلط ہے، دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v9EMWI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment