Tuesday, July 2, 2019

کراچی ٹریفک پولیس کا قابل ستائش اقدام ایکسپریس اردو

کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی خصوصی مہم کے پہلے روز مجموعی طورپر14 ہزار چالان کرکے21 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 8500 شہریوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا انتہائی خطرناک عمل ہے۔

موجودہ دور میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اْن میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنا ایک بہت بڑی وجہ ہے۔صوبہ پنجاب میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سے 63 فی صد موٹرسائیکل سواروں کے ہوتے ہیں جو ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں تقریباً روزانہ ہی 150ایسے افراد کا علاج کرتاہے جو موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوتے ہیں۔حالانکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے کتنی کوششیں کی گئی ہیں لیکن پھر بھی زیادہ تر لوگ اہم عوامل جیسا کہ بریک لائٹ ، ہیڈ لائٹ ، انڈیکیٹرز کے معاملے میں غفلت  برتتے ہیں حتیٰ کے اْن کی موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز بھی موجود نہیں ہوتے، اس کے ساتھ موٹر سائیکل میں کم کوالٹی والے پرزوں کا استعمال بھی اس سنگین صورتحال میں اہم وجہ ہے۔روڈ سیفٹی ایک ایسی بنیادی ضرروت ہے جو ہر شخص کو روڈ پر آنے سے قبل مد ِنظر رکھنی چاہیے۔

تحفظ کی یہ سوچ ہر شہری کو اپنانا ہوگی کیونکہ دنیا کے مہذب ممالک میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل نہیں چلائی جاتی۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک بڑی فیملی ایک موٹر سائیکل پر سمٹ کر بیٹھی سفرکر رہی ہوتی ہے ایسی صورتحال ہرکسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کافی ہے۔کراچی پولیس کی مہم کا مقصد ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنا ہے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔

The post کراچی ٹریفک پولیس کا قابل ستائش اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XQTW32
via IFTTT

No comments:

Post a Comment