Thursday, November 28, 2019

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا امکان ایکسپریس اردو

 لاہور: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، زیادہ شائقین کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے کم سے کم ٹکٹ 100 روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن ٹیم 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، 11تاریخ سے پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے،ذرائع کے مطابق مہنگا ترین ٹکٹ 500 روپے سے بھی کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کے لیے 4 یا 3 سو روپے کا ٹکٹ رکھا جائے گا، دیگر انکلوژرز کی قیمت 2 اور ایک سو روپے ہوسکتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ کے تین، چار ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں، آئندہ ہفتے اعلی حکام کی منظوری پر قیمت اور ٹکٹ ڈیزائن کو فائنل کیے جانے کے بعد پرنٹنگ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

The post پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L2vxzR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment