Wednesday, October 27, 2021

ملک میں مزید 702 افراد کورونا سے متاثر، مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ملک میں کورونا نے گزشتہ روز مزید 702 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے جب کہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 706 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوئی، اس طرح گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.42 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 19 ہزار 174 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 414 ہو گئی۔

ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 439 ہے، جن میں سے ایک ہزار 408 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

The post ملک میں مزید 702 افراد کورونا سے متاثر، مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XXlm9q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment