ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف کی ان کے قریبی دوست وکی کوشل سے شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق کئی مرتبہ افواہیں گردش کر کے دم توڑ چکی ہیں تاہم ایک بار پھر اہم خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
یہ خبر پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کی تمام تفصیلات بتا دیں
ای ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال دونوں کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے پائی ہے اور شادی کے لیے (Six Senses Fort Barwara) کا انتخاب کیا گیا ہے جو ریاست راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور میں واقع ہے۔
اس سے قبل بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی جاچکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے مقام اور تاریخ سامنے آجانے کے بعد دونوں کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔
The post کترینہ کیف کی شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3beHgYv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment