راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ڈی آئی جی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مقامی شہریوں کی جانب سے حمایت اور علاقہ سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
The post ڈی جی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jLblUEn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment