Friday, August 3, 2018

چلاس میں نامعلوم افراد نے 12 تعلیمی اداروں کو نذر آتش کردیا ایکسپریس اردو

دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں نے 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیامر میں چلاس کے علاقے داریل اور تنگی میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے 10 تعلیمی اداروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد انہیں آگ لگادی جب کہ 2 کو تباہ کرنے کے لیے بارودی مواد بھی استعمال کیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔

کمشنر دیامر عبدالوحید شاہ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے کچھ زیر تعمیر اسکولوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اسکولوں میں دھماکوں کی اطلاعات درست نہیں۔ نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

The post چلاس میں نامعلوم افراد نے 12 تعلیمی اداروں کو نذر آتش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vz4cwi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment