لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئین کے تحت عدالت عالیہ کی سربراہی میں قائم بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم بینچ میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ جسٹس نذر اکبر بھی شامل ہیں۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار سیشن جج راو عبدالجبار نے متعلقہ فریقین کو تاریخ سماعت سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی کارروائی کا آغاز کیا تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی.
The post پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n8khoU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment