Friday, August 3, 2018

اورنج لائن و میٹرواسکینڈل؛ نیب نے اہم دستاویزات حاصل کرلیں ایکسپریس اردو

لاہور: نیب نے اورنج لائن، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نیب لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی گرفتار ملزم احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب لاہور نے حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا کہ جس کے جواب میں تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے دور میں ہی میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا جبکہ اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا، چئیرمین نیب نے بھی اوورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد احد چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

The post اورنج لائن و میٹرواسکینڈل؛ نیب نے اہم دستاویزات حاصل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KpQlxX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment