Thursday, August 30, 2018

صدارتی امیدوار؛ آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں، فضل الرحمان ایکسپریس اردو

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے زرداری دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی،نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، اسمبلی میں جانے اور حلف اٹھانے کے رودار نہیں تھے، تاہم اسمبلی میں جانے کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشترکہ سوچ کو اپنا کرکیا، کیوں کہ میں خود کو اور اپنے دوستوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عارف علوی، اعتزاز احسن اور فضل الرحمان حتمی صدارتی امیدوار

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اکثریتی جماعت نہیں تھی،ایک بڑاگروپ تھا، متحد اپوزیشن نے اپنا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کیا لیکن پیپلزپارٹی کاعین موقع پرووٹ نہ دینا عمران خان کی جیت کاسبب بن گیا، اگر پی پی پی اپنے ووٹ کا استعمال ہمارے حق میں کرتی تو وزیراعظم بھی اپوزیشن اتحاد کا ہوتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری

سربراہ جے یو پی نے کہا کہ ایک بار پھر وہی صورت اختیار کی جارہی ہے،   پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کےکھڑے رہنے سے صرف اپوزيشن کونقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کوآمادہ کیا جارہاہے کہ اپوزيشن کےایک متحدہ امیدوار کیلیے قربانی دیں، آصف زرداری کو چاہئے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ سابق صدر دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان صدارتی امیدوار نامزد

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا، بلکہ ان کی عدم تجربہ کاری ان کے لیے مسئلہ بنی ہوئی ہے، ان کی 22 سال کی محنت 10 روز میں بے نقاب ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے پہلاپیغام دیا کہ آئی ایم ایف کے بغیرہمارا انحصار نہیں ہوگا، ملکی معیشت مضبوط پالیسیوں کے ساتھ بہتر کی جاسکتی ہے۔

 

 

The post صدارتی امیدوار؛ آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C0Vg9t
via IFTTT

No comments:

Post a Comment