لاہور: خاورمانیکا تنازعے کے معاملے پرڈی پی اوپاکپتن اورخاورمانیکا نے انکوائری کمیٹی کوجواب جمع کرادیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خاورمانیکا تنازعہ کے معاملے پرڈی پی اوپاکپتن اورخاورمانیکا نے انکوائری کمیٹی کوجواب جمع کرادیا۔
خاورمانیکا نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس نے بدتمیزی کی اورہمیں ہی بُرا بنا کرپیش کیا جارہا ہے، واقعے سےمتعلق ڈی پی او رضوان گوندل کوآگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے تعاون نہ کیا، خاورمانیکا کے بیٹے ابراہیم نے ای میل کے ذریعے تمام معاملے سے متعلق انکوائری ٹیم کو آگاہ کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس نے خاورمانیکا اور ان کی بیٹی سے بدتمیزی کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خاورمانیکا تنازع ؛ وزیراعظم کا معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ
دوسری جانب سابق ڈی پی او پاکپتن نے بھی ایک اور تحریری بیان جمع کروادیا جس میں انہوں نے اپنے اورآرپی او کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں ہونے والی تکرارکا ذکرکیا، سی ایم ہاوس میں غیر متعلقہ شخص بھی خود ڈی پی او سے پوچھ پڑتال کرتا رہا اور سی ایم ہاؤس میں بارہا ڈیرے پرجاکر معافی مانگنے کا اسرار کیا جاتا رہا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ڈیرے پر معافی نہ مانگنے پر سی ایم ہاوس میں ڈی پی او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، اگلے روزوزیراعلی پنجاب کے پرسنل سیکٹری نے ڈی پی کو فوری چارج چھوڑنے سے متعلق فون پرآگاہ کردیا تھا، 20 منٹ بعد ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر نے چارج چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انکوائری کمیٹی کے سامنے مانیکا فیملی کی طرف سے کوئی بیان نہیں دیا گیا صرف ای میل کی گئی، تین روزمیں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔
ڈی پی اونے انکوائری آفیسرکے سامنے مانیکا فیملی کی طرف سے پولیس اہلکاروں کوغلیظ گالیاں دینے کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کی درخواست دوسرے بیان میں استدا کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی اپچ پی، ایلیٹ فورس اورمتعلقہ انسپکٹرزکے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے آئی جی پنجاب کوبھجوائی جائے گی جب کہ سابق ڈی پی اورضوان گوندل کی مالی معاونت کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا اورڈی پی او رضوان گوندل کے درمیان تنازع کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس کی بنیاد پرانہوں نے معاملے پر لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن نے انکوائری کمیٹی کو جواب جمع کرادیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pl5zas
via IFTTT
No comments:
Post a Comment