Thursday, August 30, 2018

سپریم کورٹ کا پنجاب کوآپریٹو بینک کے آڈٹ کا حکم  ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے رجسٹرار کوآپریٹو کو پنجاب کوآپریٹو بینک کے آڈٹ کاحکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپری کورٹ میں رجسٹرارپنجاب کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سیکرٹری اور رجسٹرار کو آپریٹیو پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوآپریٹو سوسائٹیز میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ لاہور رجسٹرار آفس میں آگ لگ گئی اور ریکارڈ جل گیا، آگ کا کیا چکر ہے؟کیا کوئی تحقیقات ہوئی ہیں؟ کیا آشیانہ ہاؤسنگ اور پیراگون سوسائٹیوں کا بھی ریکارڈ جلا ہے؟

سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب نے مؤقف پیش کیا کہ آشیانہ اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ہمارے دائرہ کارمیں نہیں آ تے، پنجاب پرونشل کوآپریٹوبینک کا کبھی آڈٹ نہیں ہوا، بیس جون کو تقرری کے بعد سوسائیٹوں کے آڈٹ کا حکم دیا اور جب رجسٹرار کوآپریٹو نے آڈٹ شروع کیا تو چند دن بعد ہی آگ لگ گئی، کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں لگنے والی آگ خود نہیں لگی، ابتدائی رپورٹ میں آگ بامقصد لگانے کا کہہ چکا ہوں، ہاوٴسنگ سوسائیٹیز کے اندر بہت سی غیر قانونی چیزوں کا جائزہ لیا،  کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں تبادلے کئے تو ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے رکوا دیئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے والوں نے سفارشیں کر کے تبادلے رکوائے ہوں گے، تبادلے روکنے کا عمل نیک نیتی پرمبنی نہیں لگتا، پنجاب حکومت کو بتا دیں رجسٹرار کوآپریٹو کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے نگران حکومت میں کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں روکے گئے تقررو تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ سیکرٹری کو آپریٹو پنجاب تمام تقرر و تبادلے قانون کے مطابق کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تحقیقاتی افسر تعینات کر کے دو ہفتے میں ابتدائی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ ہم نے پورے ملک کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا اس کی کیا رپورٹ ہے؟۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ عدالتی حکم پر ملک بھر کی ہاوٴسنگ سوسائیٹیز کا آڈٹ جاری ہے، ملک بھر میں 2767 سوسائٹیوں کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے اور اب تک صرف 700 سوسائیٹوں کی آڈٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوسائیٹوں کا فرانزک آڈٹ نہیں ر کے گا، عدالت نے رجسٹرار کوآپریٹو کو پنجاب کوآپریٹو بینک کے آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

The post سپریم کورٹ کا پنجاب کوآپریٹو بینک کے آڈٹ کا حکم  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PiS4rK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment