کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر سوا لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں راجہ عرفان کے گھر پر25 اور26 جون کی درمیانی شب پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکاروں نے چھاپہ مارا،گھر کے مالک راجہ عرفان نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2اہلکار پولیس کی وردی باقی سادہ لباس میں ملبوس تھے،اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے صندوق کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
اس دوران گھر کی خواتین جمع ہوئیں تو اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی شور شرابے پر اہل محلہ جمع ہوگئے جس پر اہلکار موقع سے فرار ہوگئے، انھوں نے بتایا کہ اہلکار ایک پولیس وین اور2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
واقعے کے فوری بعد ون فائیو پولیس کو اطلاع دی گئی اس کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی اگلے دن شارع نور جہاں پولیس کو درخواست جمع کرانے گئے تو انھوں نے درخواست لینے سے انکار کردیا ،ایس ایس پی سینٹرل آفس میں واقعے کی درخواست جمع کرائی اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے آئی جی سندھ واقعے کا نوٹس لیکر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں اور میری لوٹی ہوئی رقم واپس کرائیں،ایکسپریس نیوز نے واقعے کی سی سی فوٹیج بھی حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رات میں گلی میں داخل ہو رہے ہیں۔
The post نارتھ ناظم آباد میں چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے گھر لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xfy0PV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment