Friday, November 1, 2019

منی لانڈرنگ کی روک تھام، ہوائی اڈوں پر ڈیکلیئریشن کاؤنٹرز قائم ایکسپریس اردو

کراچی: منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز حکام نے کراچی سمیت ملک بھرکے ہوائی اڈوں پر ڈیکلیئریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پرکسٹمز حکام نے ڈیکلیئریشن کاؤنٹرز ایف بی آر کی ہدایات پر قائم کیے ہیں،ڈیکلیئریشن فارم کے لیے بیگیج رولز2006میں ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں۔

نئے اقدام کے تحت بیرون ملک روانگی سے قبل مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ اسی تناظر میں بالغ مسافر10ہزار جبکہ نابالغ مسافر 5ہزارڈالرزہمراہ لے جانے کے لیے فارم پرکریں گے جبکہ دیگرکرنسی کی موجودگی میں بھی 10ہزارڈالرز کے مساوی فارم کو لازمی بھرا جائے گا،کرنسی کے علاوہ مسافروں کے سامان میں موجود قیمتی پتھر،جواہرات،سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیا کے لیے بھی فارم پرکرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

The post منی لانڈرنگ کی روک تھام، ہوائی اڈوں پر ڈیکلیئریشن کاؤنٹرز قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N9mlLk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment