بنی گالہ: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ 21 رکنی کور کمیٹی دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں بیٹھک لگائے گی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کرے گی جب کہ پرویز خٹک آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔
The post وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36q3Fi6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment