Friday, November 27, 2020

گورونانک کا جنم دن، 602 بھارتی سکھ یاتری پہنچ گئے ایکسپریس اردو

 لاہور:  سکھ مذہب کے بانی گورونانک کا 551واں جنم دن منانے کیلیے بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔

سکھ مذہب کے بانی گورونانک کا 551واں جنم دن منانے کیلیے کویڈ19 کی پابندیوں کے سائے تلے بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں، جنم دن کی مرکزی تقریب 30 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جہاں نگر کیرتن بھی ہو گا۔

جمعہ کے روز 602 سکھ یاتری پیدل پاک بھارت سرحد عبور کر کے واہگہ پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ان کا استقبال کیا۔شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے جتھے کی سربراہی سردارگورمیت سنگھ بھو کررہے ہیں۔

بھارتی یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے ہی خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب سکھوں کے سب سے بڑی نمائندہ شرومنی گوردوارہ پربندک کمیٹی نے سکھ خاتون جاگیرکور کو کمیٹی کا سربراہ منتخب کر لیا ہے، جاگیرکور پہلی سکھ خاتون ہیں جنہیں تیسری مرتبہ شرومنی کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

The post گورونانک کا جنم دن، 602 بھارتی سکھ یاتری پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3q4MTPk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment