Sunday, November 29, 2020

بارسلونا کوفتح دلانے کے بعد میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت ایکسپریس اردو

بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں اوساسنا کے خلاف اپنی ٹیم بارسلونا کو 0-4 سے فتح دلانے کے بعد لیونل میسی نے آنجہانی ڈیگو میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے شرٹ اتاری جس کے نیچے اپنے آبائی کلب نیویل کی 10 نمبر کی شرٹ پہن رکھی تھی، میراڈونا نے 1993 میں مختصر وقت کیلیے اس کلب کی نمائندگی کے دوران 10 نمبر کی جرسی زیب تن کی تھی۔ میسی نے میراڈونا کی طرح ہی ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے مگر ان کا رخ آسمان کی جانب تھا۔

The post بارسلونا کوفتح دلانے کے بعد میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fUWkw3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment