Saturday, November 28, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

والدین کی رائے کو اولیت دیں ، اگر آپ کسی جگہ پر شادی کے خواہش مند ہیں تو اپنے والدین کو رازدان بنا لیں، خود سے کئے گئے فیصلے نقصان کا موجب بن سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اگر خرید و فروخت کا ارادہ ہے تو ترک کر دیں، فی الحال کسی بھی قسم کی خرید و فروخت آپ کیلئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گی، البتہ ملازمت کرنیوالے حضرات کیلئے آج کا دن بہتر ثابت ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

عشق و محبت کے معاملات کو بجائے جذباتی انداز سے حل کرنے کے تحمل مزاجی سے حل کیجئے اور اگر محبوب کسی نہ کسی وجہ سے آپ سے ناراض ہیں تو انہیں فی الحال منانا بے کار ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

دوستوں کی تعداد میں اضافہ تو ہو گا مگر ان پر ضرورت سے زیادہ اعتبار ہرگز کرنا مناسب نہیں ہے اور بہتر ہے انہیں آپ اپنے گھریلو معاملات سے بھی ذرا دور ہی رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کو ایک نئی جگہ سے جاب کی آفر ہو سکتی ہے مگر بہتر ہے کہ آپ موجودہ ملازمت کو خیرباد ہرگز نہ کہیں اور سوچ بچار کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کو ایسی باتوں کا علم ہو سکتا ہے جن کے متعلق آپ کافی عرصہ سے ناآشنا تھے، سسرالی رشتہ داروں سے بھی ہوشیار رہیں یہ آپ کے شریک حیات کو ورغلا سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے، ہو سکتا ہے آپ اپنے بہن بھائی یا اولاد کا بہتر جگہ رشتہ قائم کر دیں کسی اہم پارٹی کے ساتھ کاروباری معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

نئی کاروباری سکیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے، موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس آفر کو بلاجھجک قبول کر لیں آپ کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنے رشتے داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گارمنٹس کا بزنس کرنے والے حضرات کو کسی بڑی پارٹی کے ساتھ اہم ڈیل کرنے کا موقع مل سکے گا، آپ اپنے گرد و نواح کا جائزہ بخوبی لے کر ان کے ساتھ ڈیل کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کو رہائش کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے اور چند وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے موجودہ رہائش چھوڑنی پڑ جائے لہٰذا اپنے مالک مکان کے ساتھ بہتر ہے تعلقات خراب نہ ہونے دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

تفریحی مقامات پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ وقت گھر سے باہر ہی گزرے گا جس کے سبب بہت سے کام آپ کی مرضی کے مطابق انجام پاتے جائیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IMPUTO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment