Friday, November 27, 2020

بلوچستان اسمبلی: گوادر کے لوگوں کی زمینیں سرکاری قراردینے کا فیصلہ واپس لینے ودیگر قراردادیں منظور ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں گوادر کے لوگوں کی زمینیں سرکاری قراردینے کا فیصلہ واپس لینے ودیگر قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

جمعہ کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوا، بلوچستان اسمبلی نے تحصیل ماشکیل کو ٹاؤن کا درجہ دینے، گوردوارے، مندر، چرچز اور قبرستان کی اراضی واگزار کرانے، کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کی روک تھام ، صوبے میں خواتین پولیس فورس اور تھانوں کے قیام اور گوادر کے لوگوں کی جدّی پشتی اراضی کو سرکاری قرار دینے کے فیصلے کو واپس لینے کے حوالے سے قرارداد یں منظور کرلیں۔

علاوہ ازیں تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء بحث مکمل ہونے پر نمٹا دی گئی۔

The post بلوچستان اسمبلی: گوادر کے لوگوں کی زمینیں سرکاری قراردینے کا فیصلہ واپس لینے ودیگر قراردادیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jfu1wu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment