Saturday, November 28, 2020

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے 62 واں عالمی ریکارڈ بنا دیا ایکسپریس اردو

کراچی: مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے پاکستان کے لیے 62 واں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے ایک منٹ میں پنچ کی مدد سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ چکنا چورکر دیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر راشد نسیم نے اپنا 62 واں عالمی ریکارڈ قائم کیا، ان کی اکیڈمی کا یہ77واں عالمی ریکارڈ تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی اور تفصیلات اپنی ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات اور 7 مہینے سے نوکری سے محروم ہونے کی وجہ سے اب  میرے لیے مزید عالمی ریکارڈز بنانا مشکل ہو گیا ہے، اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو ہو سکتا میں ریکارڈز بنانا روک دوں اور مزید پاکستان کی خدمت نہ کرسکوں، حکومتی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ میری مالی معاونت کریں تاکہ میں  ریکارڈز کی سینچری بنا کر دنیا میں ملک اور قوم کا نام روشن کر سکوں۔

The post مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے 62 واں عالمی ریکارڈ بنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KGIy4y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment