اسلام آباد: بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہاؤں پر پہنچ گئی۔
مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا ہے، رواں برس بھارت نے 2820مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ سے 27 بے گناہ شہری شہید اور 245شدید زخمی ہوئے۔
بزدل بھارتی فوج ایل او سی پر ہمیشہ سویلین کو ٹارگٹ کرتی ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، بھارتی فوج نے2016 میں 382 مرتبہ، 2017 مین1881 مرتبہ ،2018 میں3038 مرتبہ 2019 میں 3351 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی، 2015 ء میں 39 شہری شہید، 152 زخمی،. 2016 میں 46 سویلین شہید، 150 زخمی ہوئے، 2017 میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئے،. 2018 میں بھارتی روش 58 جانیں لے گئی،. 319 زخمی بھی ہوئے۔
23 ستمبر کو پاکستان میں تعینات 24 سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھارتی جارحیت اور املاک کو نقصان کا جائزہ لیا۔
سفارتکاروں نے اپنے ٹویٹ کے زریعے لائن آف کنٹرول دورہ اجاگر کیا پاکستان کی طرف سے ہمیشہ سفارتکاروں، اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو مکمل رسائی و سہولت دی، 26 فروری کو بھارتی طیاروں کی ایل او سی کراس کرنے اور بھارتی جہاز کی تباہی پر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو موقع کا دورہ کرایا گیا، دورے کے موقع پرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہا سچ ثابت ہوا، ہمارے پاس چھپانے کیلیے کچھ نہیں۔
The post مودی نے آر ایس ایس کا انتہا پسند نظریہ سرحد پار تک پھیلا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3laIzum
via IFTTT
No comments:
Post a Comment