Wednesday, April 28, 2021

آئی پی ایل؛ شریک غیرملکی پلیئرز کا خوف بڑھنے لگا ایکسپریس اردو

 ممبئی:  آئی پی ایل میں شریک غیرملکی پلیئرز کا خوف بڑھنے لگا جب کہ ڈالرز کی چمک نے فی الحال گھبراہٹ پر پردہ ڈال رکھا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں اسٹیڈیم کے اندر کرکٹ اور باہر کورونا وائرس کا راج ہے، یہ صورتحال خاص طور پر غیرملکی کھلاڑیوں کیلیے کافی پریشان کن اور ان کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، اب تک 4 پلیئرز لیگ سے دستبردار ہوچکے۔

آسٹریلوی کرکٹرز اپنے ملک کی جانب سے فضائی آپریشن معطل کیے جانے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، اس کے باوجود فی الحال ڈالرز کی چمک نے ان کی گھبراہٹ پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی تسلیم کیا کہ کچھ کرکٹرز بہت پریشان ہیں کہ پورا ایونٹ کھیل بھی پاتے ہیں یا نہیں، آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں کچھ غیرملکی پلیئرز کافی پریشان ہیں، انھیں بڑی فکر لاحق ہے کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اپنے گھروں کو واپس بھی لوٹ سکیں گے یا نہیں، اسی لیے ہم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واپسی ہماری ذمہ داری ہے، جب تک ان میں سے آخری پلیئر بھی اپنے گھر نہیں پہنچ جاتا ہماری لیگ ختم نہیں ہوگی۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی تسلی کیلیے بائیوببل اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے، پہلے ٹیسٹنگ ہر 5 روز بعد ہوتی تھی اب ہر 2 دن بعد بائیوببل میں شریک ہر شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، اسی طرح پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کے باہر سے کھانا منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ،انھیں صرف اپنے ہوٹل کی سروس سے ہی استفادہ کرنا ہوگا۔

The post آئی پی ایل؛ شریک غیرملکی پلیئرز کا خوف بڑھنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gMsrk1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment