Wednesday, April 28, 2021

عثمان خواجہ آبائی وطن میں کھیلنے کیلیے بے چین ایکسپریس اردو

سڈنی:  آسٹریلیا کے عثمان خواجہ آبائی وطن میں کھیلنے کو بے چین ہیں،وہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ صرف 5 برس کے تھے جب والدین نے پاکستان سے آسٹریلیا ہجرت کرلی تھی، ان کی خدمات  پی ایس ایل 6 کیلیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں  آبائی شہر کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کی ہیں،وہ جون میں شیڈول ایونٹ میں 3 ساتھی آسٹریلوی کھلاڑیوں جیمز فالکنر, کالم فرگوسن اور جوئے برنز کو جوائن کریں گے، یہ پلیئرز لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے مجھے پہلے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا، اب میری یہ خواہش پوری ہونے والی ہے، میں بھارت،سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیل چکا مگر کبھی آبائی وطن پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی،میں وہاں جانا چاہتا ہوں جہاں پیدا ہوا تھا، جس جگہ سے میری فیملی کا تعلق ہے، میں وہاں پر کرکٹ کی واپسی پسند کرتا ہوں، ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ اگر پی ایس ایل میں بھی آئی پی ایل جتنی دولت ہوتی تو تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اس میں حصہ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے مگر یہ سب کیش کا کمال ہے، کیش بادشاہ ہے، اسی وجہ سے لوگ کہیں جاتے اور کہیں نہیں جاتے ہیں، ہر کسی کی کوئی نہ کوئی قیمت ہوتی ہے، پاکستانی ملک میں کھیل کی واپسی کیلیے بہت محنت کررہے ہیں، میں نے سنا ہے کہ جلد انگلینڈ کی ٹیم وہاں کا دورہ کرنے والی ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی جلد پاکستان کا ٹور کرے گی، اگلے 2 برس میں صورتحال آئیڈیل ہوچکی ہوگی۔

The post عثمان خواجہ آبائی وطن میں کھیلنے کیلیے بے چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RciXUj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment