لاہور: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک مقابلہ بھی ڈراکرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقہ آگے نکل جائے گا۔
پاکستان کے موجودہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 90 ہے، بھارت (120) پہلے، نیوزی لینڈ (118) دوسرے، آسٹریلیا (113)تیسرے اور انگلینڈ (106) چوتھے نمبر پر ہے، گرین کیپس زمبابوے کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز جیتیں تو صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ حاصل اور پانچویں پوزیشن برقرار رہے گی۔
نتیجہ0-1رہا تو 89 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان جنوبی افریقہ کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گا، سیریز 1-1 سے برابر ہونے کی صورت میں ٹیم کے 5ریٹنگ پوائنٹس کم ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم فی الحال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 29 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔
The post پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aK7zG7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment