Tuesday, April 27, 2021

PSL6؛ نئے غیر ملکی ستارے کہکشاں میں سج گئے ایکسپریس اردو

 لاہور: نئے غیرملکی ستارے  پی ایس ایل کی  کہکشاں میں سج گئے جب کہ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔

پی ایس ایل 6کو مارچ کے پہلے ہفتے میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے روکنا پڑ گیا تھا،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پی سی بی کی جانب سے بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جاچکی، جون میں دوبارہ مقابلے شروع ہونے پر ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش ہوگی،بہتر انتظامات کیلیے مکمل ہوٹل بک کرانے کے ساتھ ایک غیر ملکی کمپنی کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔

دوسری جانب انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ،آئی پی ایل اور قومی ذمہ داریوں  کی وجہ سے کئی ٹیموں کو اسٹار کرکٹرز دستیاب نہیں تھے، اس صورتحال میں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا فیصلہ کیا گیا، یہ کارروائی گذشتہ روز ورچوئل ہوئی،دستیاب 134کھلاڑیوں کی فہرست میں سے فرنچائزز نے اپنے پک آرڈر کے مطابق پلیئرز کا انتخاب کرلیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیناسٹار آ ل راؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلہ دیشی اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن(لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلوی عثمان خواجہ(اسلام آباد یونائیٹڈ) پک ہوئے۔

ڈائنمنڈ کیٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقہ کے جنیمن مالان(اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈین فابین ایلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھشارا پریرا(کراچی کنگز) کنگز شامل ہیں، پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ شکیب الحسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹام بینٹن کی جگہ آندرے رسل، کراچی کنگز نے کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ جبکہ ملتان سلطانز نے کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض کو لیا ہے۔

ڈائمنڈکیٹیگری میں کراچی کنگزنے محمدنبی کی جگہ تھشسارا پریرا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگوری کی جگہ جنیمن مالان، پشاور زلمی نے مجیب الرحمٰن کی جگہ فابین ایلن ، لاہور قلندرز نے ڈیوڈے ویزے کی جگہ جیمز فالکنر، کراچی کنگز نے ڈینیئل کرسٹن کی جگہ نجیب اللہ زاردان کو منتخب کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل کی جگہ جو برنز، پشاور زلمی نے لیام لیونگ اسٹون کی جگہ رومن پاول، ملتان سلطانز نے جیمز ونس کی جگہ رحمٰن اللہ گورباز کو لیا ہے۔

سلورکیٹیگری میں پشاور زلمی نے ثاقب محمود کی جگہ فیڈل ایڈورڈز، ملتان سلطانز نے ایڈم لیتھ کی جگہ جارج لینڈے، کراچی کنگز نے جو کلارک کی جگہ لٹن داس، لاہور قلندرز نے ٹام ایبل کی جگہ کولم فرگوسن کو لیا ہے،سپلیمنٹری کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ اوبے مکائے، لاہور قلندرز نے جو ڈینلے کی جگہ سیکوگے پرسنا کا انتخاب کیا ہے۔

یکم جون سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے لیے بھی دستیاب کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو، کراچی کنگز کے چیڈوک والٹن ، نور احمد، لاہور قلندرز کے بین ڈنک، ملتان سلطانز کے رائیلی روسو ، عمران طاہر  اورپشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر جزوی طور پر دستیاب ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کیمرون ڈیلپورٹ ، قیس احمد اورفاف ڈو پلیسی بھی شامل ہیں، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کیٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا دوران کرسکتی ہیں۔

قواعد وضوابط کے مطابق ٹیموں نے جن متبادل کھلاڑیوں کو منتخب کیا انھیں پی ایس ایل 7میں برقرار رکھنے کا آپشن ان کے پاس نہیں ہوگا،آئندہ سال کیلیے وہی اصل روسٹر قابل عمل ہوگا جو مارچ میں پی ایس ایل ملتوی ہونے کے وقت تھا۔

The post PSL6؛ نئے غیر ملکی ستارے کہکشاں میں سج گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SdDBEp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment