اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہناہے کہ قومی معیشت کے اشاریے نمایاں اقتصادی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی حرکیات میں تیزتراضافہ ہو رہا ہے۔
نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے بڑھوتری پرمبنی اقدامات تجویز کیے ہیں جس سے اقتصادی بڑھوتری کی رفتار جاری رہے گی اور اس سے معیشت میں مسابقت کی فضا کوتقویت ملے گی۔
جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107فیصد، محصولات میں 17.5 فیصد اورکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ اورکاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے نمایاں بڑھوتری قومی معیشت کی بحالی کا مظہرہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدبڑھوتری ہوئی،26.7 ارب ڈالر زرمبادلہ ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔
The post ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4فیصد بڑھوتری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hieOHU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment