Sunday, June 27, 2021

خوشاب میں رشتے کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے 2 افراد قتل ایکسپریس اردو

خوشاب: خوشاب میں رشتے کے تنازعہ پر 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ خوشاب کے نواحی گاؤں سرکی نوشہرہ میں پیش آیا جہاں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ رشتے کے تنازعہ پر نواسوں نے نانا سمیت ماموں زاد بہن کو قتل کردیا جب کہ تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ملزمان نے بجلی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس کر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے پر ڈی پی او خوشاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے  ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

The post خوشاب میں رشتے کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے 2 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T4rWZm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment