Monday, June 28, 2021

احساس پروگرام : فرسٹ و سیکنڈ ایئر کے طلبہ سمیت خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کی منظوری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات سمیت ٹرانسجینڈرز (خواجہ سرا) کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبا کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کی طالبات کو 4000 روپے فی کس وظیفہ دینے کی منظوری دے دی۔

بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ تمام شناختی کارڈ ہولڈرز ٹرانسجینڈرز احساس کفالت پروگرام میں شامل ہوں گے جنہیں ماہانہ کی بنیاد پر 2 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی اسٹیرنگ کمیٹی نے رواں ماہ 16 جون کو ہائر سکینڈری ایجوکیش کو پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے بی آئی ایس پی بورڈ کو ریفر کردیا تھا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی شمولیت سے 7 لاکھ اسٹوڈنٹس مستفید ہوں گے جن کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 5 ارب روپے مختص ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سیکنڈری ایجوکیشن کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شمولیت کی منظوری دے رکھی ہے۔ آئندہ جولائی سے ہی چھٹی سے دسویں تک تمام مستحق طلبہ و طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر وطیفے دیئے جائیں گے جس میں سے چھٹی سے دسویں تک کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 2500 روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 3000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

The post احساس پروگرام : فرسٹ و سیکنڈ ایئر کے طلبہ سمیت خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jAO1JV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment