Saturday, June 26, 2021

روحانی دوست ایکسپریس اردو

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار28 جون 2021
آج کا حاکم نمبر 5 ہے۔آج کے دن کا حاکم نمبر5 اپنے اندر 8 اور 2 رکھتا ہے زمین سے منسلک تمام شعبوں میں خریدوفروخت کے لیے بہتر دن ہے لیکن 8 اور 5 کا امتزاج کچھ ناگوار حالات سے بھی سامنا کراسکتا ہے ۔1،2،5،6،7،اور 9 کے لئے بہتر ہوسکتا ہے ۔3،4 اور 8نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 29 جون 2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔سب کچھ ٹھیک ہونے کا خمار، کسی ناگہاں واقعے سے سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔ 4 اچانک تبدیلی اور توڑپھوڑ سے تعلق رکھتا ہے۔1،2،3،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
4، 5 اور 9 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 30 جون 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔رابطوں سے فائدے ہوں گے علم سیکھنے کے لیے ایک معاون دن ہوسکتا ہے انا کے غبارے میں ہوا نہ بھرنے پائے محتاط رہیں۔2،3،4،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔1،5 اور 6 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ یااللہ ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 1جولائی 2021
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔ 7 کا عدد ماضی سے ضرور جوڑتا ہے اپنی حقیقت سے آشنائی بھی دراصل ماضی سے جڑنا ہی ہے۔ کچھ احباب کے لیے آج کا دن ”خوش قسمت” دن ہوسکتا ہے۔3،4،5،7،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔1، 2 اور 6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یااللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 2جولائی 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے، آج 2 کا عدد بار بار متحرک ہورہا ہے۔ 2 کا تعلق چھوٹی تبدیلیوں سے ہے، جذبات سے ہے اور قریبی رشتوں سے ہے۔ 1،3،4،5،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔2، 6 اور 7 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ:60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید،یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 3جولائی 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔پراپرٹی سے متعلق حکومت کوئی اچھا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ممکن ہے کوئی خبر آپ کو تھوڑا سا پریشان کردے ۔1،2،5،6،7 اور 9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔ 3،4 اور 8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار4 جولائی 2021
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔ممکن ہے حکم راں کے لیے بہت اچھا دن نہ ہو اعلیٰ انتظامی عہدوں کو کچھ ردوبدل اور مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفر اور رابطوں کے نظام میں گڑبڑ کا اندیشہ ہے۔ 1،2،4,6,7 اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1،5 اور 9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jjHdjl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment