کراچی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے
اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت224 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 863 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس بارے میں ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں رواں ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے۔ وسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 60 فیصد ایل پی جی کی درآمد بہت ضروری ہے، درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ عوام کو سستی ایل پی جی ملے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زمینی راستے سے ایل پی جی پر ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے اسے درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر اداروں نے قیمت میں اضافہ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ جام شورو جوائنٹ وینچر ایک سال سے بند ہے، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہم نے ایل پی جی پر ٹیکس کے خاتمےکے لیے حکومت کو31 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے اور اگر ٹیکس ختم نہیں ہوا توپھر ہم ملک گیر ہڑتال کریں گے ۔
The post ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AeMBdN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment