لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، قتل میں کانسٹیبل کے اپنے بیٹے ہی ملوث نکل آئے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق 45 سالہ کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کوسر پرڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا، مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں ملزمان اس کی پہلی بیوی سے ہیں۔
ذوہیب نصراللہ رانجھا نے بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے مقتول کانسٹیبل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز میں تعینات تھا، ملزمان قتل کی واردات کے بعد اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے، انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی جب کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
The post پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، بیٹے ہی قاتل نکل آئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3606kjt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment