Sunday, March 6, 2022

میکسیکو میں فٹ بال میچ کے شائقین گتھم گتھا، 17 ہلاک اور 22 زخمی ایکسپریس اردو

وسطی میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

میکسیکو کی فٹ بال لیگ میں کوئری ٹارو اور اٹلاس کے مابین کھیل کو شروع ہوئے 62 منٹ ہوئے تھے کہ اس دوران دونوں ٹیم کے شائقین لڑ پڑے، زخمی ہونے والے افراد میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس دوران سیکیورٹی عملے نے فٹ بال گراؤنڈ کے تمام مرکزی اور ذیلی دروازے کھول دیے تاکہ شائقین بشمول خواتین اور بچے نکل سکیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

لیگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں واقعے کی مذمت کی۔  لیگ کے صدر میکل ایریولا نے کہا کہ کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی کمی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں چونکا دینے والے مناظر ہیں جس میں متعدد شائقین کو خون آلود حالت میں دیکھا جبکہ بعض کو برہنہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زمین پر لیٹے ایک شخص پر متعدد دیگر شائقین بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس دوران سیکیورٹی کا عملہ بھی وہاں موجود نہیں ہے۔

The post میکسیکو میں فٹ بال میچ کے شائقین گتھم گتھا، 17 ہلاک اور 22 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SVHbEel
via IFTTT

No comments:

Post a Comment