Saturday, March 12, 2022

چاغی میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث دونوں گاڑیاں بری طرح سے متاثر ہوئیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دلبدین میں قائم شیخ فہد اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں سے 5 جاں بحق ہوگئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بھی ہے۔

The post چاغی میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xi1hW2r
via IFTTT

No comments:

Post a Comment