اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 4 ماہ کے لیے 700 یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے کمرشل و گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے لیکن بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے تحت آئل ریفائنریز کو پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں ادائیگیوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی نے او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس بلانے کے لیے وزارت خارجہ کو 42 کروڑ 89 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور اسلامک نیا پاکستان سرٹفیکٹس کی اصل رقم اور سود کی ادائیگی کے لیے بھی 135 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
The post ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aFE3C82
via IFTTT
No comments:
Post a Comment