اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کسی بھی معزز جج کی کردار کشی قابل مذمت ہے، چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ کی کردار کشی کی مذمت کرتا ہوں ان کا معترف ہوں وہ اچھے اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال بہترین انسان ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم سے ملاقات کریں گے،عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا بہادرہ آباد جانا طے ہوا ہے،وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ بہادرہ آباد جائیں گے،وزیراعظم جے ڈی اے سے ملاقات کے لیے بھی جا سکتے ہیں۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میری بار نمائندوں سے گزارش ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو پہلے ہوا وہ دوبارہ نہ ہو، وکیل کی عزت عدالتوں کی وجہ سے ہے، وکلا سے تعاون کی درخواست ہے، میں وکلا میں سے ہوں اور وکلاکے ساتھ ہوں، کسی بھی معزز جج کی کردار کشی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، کسی بھی جج کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے پوری کوشش کروں گا بار اور بینچ کے درمیان ماضی میں ہوئی تلخی کو ختم کرا سکوں۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزارت قانون کسی سیاست کا حصہ نہیں بنتی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سمیت بار کونسلز کو وزارت قانون فنڈز دے گی، کوشش ہے سول مقدمات کے فیصلے جلدی ہوں، وکلا کو جسٹس سسٹم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں کا مزید کہنا تھا بہت سارے بہترین ججز ہیں جو سنیارٹی کے بغیر آئے، اسلام آباد میں وکلاکمپلیکس کے قیام کے سلسلے میں جلد چیئرمین سی ڈی اے سے میٹنگ کریں گے، پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹ الیکشن کے حوالے سے آواز اٹھ رہی ہے، ڈائریکٹ الیکشن کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر ہی ہوسکتا ہے۔
The post کسی بھی معزز جج کی کردار کشی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، وزیر قانون appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bLJyoKa
via IFTTT
No comments:
Post a Comment