Thursday, March 10, 2022

شان مسعود کی نیشنل اسٹیڈیم میں کچرا جمع کرنے کی تصویر وائرل ایکسپریس اردو

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران کچرا جمع کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکنے والے شان مسعود دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس سیشن کے دوران گرؤانڈ میں کچرا جمع کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی عملی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

24 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرکے پہلے دن ٹریننگ سیشن میں اپنی صلاحیتوں کی جانچ کی، کھلاڑیوں نے تربیت کا آغاز  جسمانی ورشوں سے کیا۔

روایتی انداز میں قومی جھنڈا نصب کرکے ٹریننگ کا آغاز کرنے والی  پاکستان ٹیم فٹبال کھیل کر لطف اندوز ہوئی جبکہ مہمان کھلاڑیوں نے رگبی سے دل بھلایا۔ بعدازاں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابر اعظم نے وکٹ کا بغور جائزہ بھی لیا۔

The post شان مسعود کی نیشنل اسٹیڈیم میں کچرا جمع کرنے کی تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vje5Zp0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment