Sunday, March 13, 2022

ہانیہ عامر اور علی رحمان کے ٹرک پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان نے کھلے ٹرک پر ہلہ گلہ کر کے سڑکوں پر سیر کی۔

ہانیہ عامر اور گلوکار علی رحمان کا آج پہلا گانا ’پیلا رنگ‘ ریلیز ہوا، جس کی تشہیر انہوں نے کچھ انوکھے انداز سے کی۔

علی رحمان اور ہانیہ کلفٹن سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھلے ٹرک میں سوار ہوئے اور فیڈرل بی ایریا میں قائم شاپنگ مال پہنچے، سارے راستے تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

کراچی کی سڑکوں پر ٹرک میں سوار گلوکاروں اور فنکاروں کو دیکھ کر شہری ششدر رہ گئے اور انہوں نے تصاویر بھی بنائیں۔ ٹرک پر سفر کی مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے گلوکاروں کے پرستاروں نے پسند کیا۔

The post ہانیہ عامر اور علی رحمان کے ٹرک پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NE2tTXZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment