لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح لاہور قلندرز نے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کے لیے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا کہ ایمرجنگ فاسٹ بولر زمان خان کے لیے گھر تعمیر کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، اس کام میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم منجمنٹ اور کپتان شاہین آفریدی کا بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں زمان خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان فاسٹ بولر نے ایونٹ میں 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انکا اکانومی ریٹ 21.50 رہا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں زمان خان واحد ایمرجنگ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ مین آف دی میچ کا سہرا اپنے سر سجایا۔
Trophy in Chak Swari! @ZamanKhanPak #DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse #TrophyTour #hblpsl7trophy #LQAmbassadorsofKORT pic.twitter.com/zaIcfaC3iK
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 12, 2022
نوجوان کرکٹر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے چکواری سے ہے، زمان خان نے کشمیر پریمئیر لیگ میں منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی نظر میں آئے تھے جس کے بعد پی ایس ایل کی ڈرفٹننگ میں لاہور قلندرز نے انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
The post سی او لاہور قلندرز کا نوجوان کرکٹر زمان خان کیلیے گھر تعمیر کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/357zGhF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment