Friday, March 11, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

لین دین کا کاروبار کرنے والے حضرات سوچ سمجھ کر لین دین کریں دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی ہرگز نہ کریں اپنے کام سے کام رکھنا ہی آپ کیلئے فائدہ مند ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد خرید و فروخت کریں، اپنے مزاج کی تلخی کو کم کر دیں تاکہ گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی ہرگز نہ کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بلاشبہ آپ اپنے زور بازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا سبب بن سکتا ہے ضرور کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہم نے پہلے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کریں خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

گھریلو حالات پرسکون رہیں گے اس دوست سے ہوشیار رہئے جو ظاہر طور پر پر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور آپکو درپردہ غلط راستے پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

وقت آپ کا ساتھ دے سکتا ہے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہوا کرتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کاروباری حضرات آج کچھ زیادہ ہی مصروف رہیں گے اور اپنے گھر والوں کو ٹائم نہ دے پائیں گے جس کے نتیجے میں کافی خلش پیدا ہو جائے گی۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے تو آج کا دن آپ سے مکمل تعاون کر سکتا ہے۔ آج آپ کوئی بھی کام کریں بفضل خدا کامیابی ہو گی۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

افسران کی ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں بسلسلہ جائیداد بنائی ہوئی کوئی سکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

تعلیم کے سلسلے میں جزوی طور پر کامیابی ہو سکتی ہے، اگر آپ کے پاس کوئی سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلایئے، نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oeEC8L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment